Tuesday, July 10, 2018

Murgh Sada Pulao



مرغ کا سادہ پلاؤ



مرغ ایک عدد

 گھی ایک پاؤ

 ادرک ایک چھوٹی گانٹھ

 گرم مصالحہ آدھی چھٹانک

 خشک دھنیا دو تولہ

 چاول ایک کلو

 لہسن بارہ جوئے

 پیاز ایک پاؤ

 نمک دو تولہ



چاول آدھے گھنٹے پہلے پانی میں بھگو دیجئے۔ ایک پتیلی میں مرغ کے پارچے، پانی، نمک، لہسن کے آدھے جوئے، سونف ، دھنیا، آدھے گرم مصالحے اور ادرک کے چند چھوٹے ٹکڑوں سمیت ڈال کر ہلکی آنچ پر یخنی تیار کیجئے۔ پھر مرغ کے ٹکڑے، باقی پیاز، گرم مصالحے ، باقی پسے ہوئے لہسن سمیت ڈال کر انہیں بھونئے اور یخنی ان میں شامل کرتے جائیں۔ پھر چاول نچوڑ کر اس یخنی میں ڈال دیجئے۔ اور انہیں گلا لیجئے۔ دم پر رکھنے سے پہلے پسا ہوا سیاہ زیرہ پلاؤ پر 
چھڑکئے۔


0 comments:

Post a Comment