Saturday, July 7, 2018

Stuffed Egg for Breakfast Menu Recipes

اسٹفڈ ایگ



  انڈے چھ عدد (سخت اْبلے )
  وائٹ ساس آدھا کپ
  شملہ مرچ ایک عدد (باریک کٹی)
  گاجر ایک عدد (باریک کٹی)
  کالی مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
  نمک آدھا چائے کا چمچ
  بریڈ کرمز حسب ضرورت
  انڈا (کچا) ایک عدد
  تیل فرائی کیلئے

ترکیب


اْبلے انڈوں کے دو حصے کر کے زردی الگ کر لیں۔ اور زردیوں میں وائٹ ساس، شملہ مرچ، گاجر ، نمک اورکالی مرچ پاؤڈر مکس کریں۔ 
اب انڈے کی سفیدی کو اس مکسچر سے ڈھانپ دیں۔ 
پہلے انڈے میں ڈٍپ کریں پھر بریڈ کرمز لگائیں اور فریج میں دس منٹ کیلئے رکھ دیں۔ 
پھر ڈیپ یا شیلو فرائی کرلیں۔ کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔

0 comments:

Post a Comment